فیفا ورلڈ کپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دیدی
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا اور ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلادی
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
برازیل کے شہر ساؤ پالو میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دونوں ہاف میں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن کسی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی، ارجنٹائن کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن سوئٹزرلینڈ کے گول کیپر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ممکنہ گول روکے اور ٹیم کی جیت کے امکانات کو روشن رکھا جس کے باعث میچ کا مقررہ وقت بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔
دونوں ٹیموں کو گول کرنے اور میچ میں برتری حاصل کرنے کے لئے 15،15 کے 2 ہاف کا اضافی وقت دیا گیا جس میں ارجنٹائن نے محتاط کھیل پیش کیا اور جذباتی کھیل کے بجائے چھوٹے چھوٹے پاس دینے کو ترجیح دی جس کا فائدہ اسے میچ کے 118ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب لیونل میسی کے پاس پر اینجل ڈی ماریا نے گول کرکے ٹیم کو فتح کن برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی اور ارجنٹائن نے مقابلہ 1-0 سے اپنے نام کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔