126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ کا بل شکایت پر شہری کو دھکے دے کر نکال دیا گیا

شہری نے لیسکو کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی، بجلی کابل ٹھیک کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا


ویب ڈیسک July 27, 2024
(فوٹو: فائل)

بجلی کے بل میں 126 یونٹس پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل آنے پر شہری کی شکایت پر حکام نے اسے دھکے دے کر نکال دیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں شہری نے 126 یونٹس کے استعمال پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا بل بھیجنے کا اقدام چیلنج کردیا۔ شرقپور کے رہائشی گل شاد نے رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔


عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیرھ مرلے کا گھر ہے اور لیسکو نے 126 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے کا بنا کربھیج دیا۔ بل کو ٹھیک کروانے کے لیے گئے تو لیسکو حکام نے دھکے دے کر نکال دیا۔


شہری کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کا بل ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں