پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا
چین نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے، امریکا بھی ایک میڈل جیتنے میں کامیاب
پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی دوڑ کا آغاز ہوگیا، چین نے پہلے دونوں گولڈ میڈلز جیت لیے۔
امریکہ نے بھی ایک گولڈ میڈل پر ہاتھ صاف کرلیا، پاکستان کے دونوں شوٹرز اپنے دونوں ایونٹس میں ناکام ہوگئے۔
گیمز کے پہلے دن خواتین کے 3 میٹر اسپرنگ بورڈ ڈائیونگ ایونٹ میں عالمی چیمپئین جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے توقعات کے عین مطابق چین کے لیے گولڈ میڈل جیتا جبکہ امریکہ کی سارہ بیکن اور کیسیڈی کک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
مزید پڑھیں: 'دی لاسٹ سپر' کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟
انگلینڈ کی ڈائیورز یاسمین ہارپر اور اسکارلیٹ میو جینسن نے تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمایا، شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم اوینٹ میں چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے پہلی پوزیشن کے ساتھ اپنے ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا۔
اس ایونٹ میں پاکستان اولمپئین گلفا جوزف اور کشمالہ طلعت پر مشتمل جوڑی خاطر خواہ نتیجہ دینے میں ناکام رہی اور ابتدائی مقابلے ہی میں خارج ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا سے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
دوسری جانب گلفام جوزف 10 میٹرائیر پسٹل مینز اور کشمالہ طارق خواتین کے 10 میٹر ائیر پسٹل ایونٹ کے کوالیفیکشن راونڈ میں ہی مات کھا گئے۔
امریکہ کی 27 سالہ پیراک کیٹی لیڈیکی نے خواتین کے 400 میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا، پہلے دن 13 ایونٹس میں میڈلز کے لیےروائیتی حریفوں چین اور امریکہ کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں۔