وزیراطلاعات پنجاب کی یوٹیوبر عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست

عمر عادل یوٹیوب پر گندے انڈے نامی چینل کے کو ہوسٹ ہیں، انہوں نے مریم نواز اور دیگر خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی


خالد محمود July 27, 2024
(فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 'گندے انڈے' کے نام سے یوٹیوب چینل کے ساتھی ہوسٹ عمر عادل کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

عظمی بخاری نے ایف آئی اے کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمر عادل نے اپنے وی لاگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر خواتین اینکرز کی کردار کشی کی جبکہ وہ گندے انڈے کے نام سے ایک یوٹیوب چینل کے کو ہوسٹ بھی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواتین اینکرز کے حوالے سے گفتگو کرنے پر عمر عادل کے خلاف کاروائی کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں