وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باوجود صوبے میں امن و خوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے گورنر کے پی

گورنر کی جانب سے خیرسگالی کے پیغام کے بعد وزیراعلیٰ کا ردعمل بھی آنے کا امکان ہے


ویب ڈیسک July 27, 2024
گورنر کے پی نے بیان میں خیرسگالی کا پیغام دیا—فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ لفظی گولہ باری ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کے باوجود گورنر ہاؤس صوبے میں امن اور خوش حالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن گورنر ہاﺅس صوبے میں امن اور عوامی خوش حالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے ایک ہی ضلع سے تعلق رکھنے والے گورنر اور وزیراعلیٰ گورنر کے حلف کے بعد مسلسل ایک دوسرے سے الجھے رہے ہیں اور صوبے کے دونوں بڑوں نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے سیاسی ماحول گرم رکھا تھا۔

گورنر کی جانب سے خیرسگالی کے پیغام کے بعد وزیراعلیٰ کا ردعمل بھی آنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |