ترک وزیرخارجہ کے طیارے کی ری فیولنگ کیلئے اچانک کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
طیارہ لاوس سے انقرہ جارہا تھا جس کو ری فیولنگ کی ضرورت پڑی، کامران ٹیسوری نے ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا
ترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کو ایندھن کی ضرورت کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کروائی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام 4 بجکر55 منٹ پرترکیہ کے وزیرخارجہ کے طیارے کوایندھن فراہمی کے لیے جناح ٹرمینل پر اتارا گیا، طیارہ لاوس سے انقرہ جارہا تھا جس کوری فیولنگ کی ضرورت پڑی۔
طیارے کے کپتان نے کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ری فیولنگ اورلینڈنگ کی اجازت مانگی، ایندھن کی فراہمی کے بعد ترکیہ کے وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ایئر پورٹ آمد پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، تجربہ کار ، محنتی نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ہے۔