لڑکی نے ایک سال میں 48 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

20 سالہ ملی سلیٹر نے اپنے ڈرامائی تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے


ویب ڈیسک July 27, 2024
فرضی تصویر

برطانوی لڑکی نے ایک سال میں 48 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

نارتھمپٹن شائر سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ مارکیٹنگ ایگزیکٹو ملی سلیٹر اپنے وزن میں ناقابل یقین کمی کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

ملی سلیٹر نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس ڈرامائی تبدیلی کو سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیا۔

ویڈیو کے مطابق جنوری 2023 میں ملی سلاٹر کا وزن 115 کلوگرام تھا جو اب کم ہونے کے بعد 67 کلوگرام ہوگیا ہے۔

خاتون کے مطابق وہ روزانہ وہ ٹریڈ مل پر 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 30 منٹ تک چلتی ہیں، مسلسل کوشش اور متوازن غذا کے استعمال سے کامیابی ملی۔

انکا کہنا تھا کہ ورزش سے لطف اندوز ہونے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے تھوڑی زیادہ سرگرمی کے ساتھ چلنا کافی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں