حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار

فاسٹ بولر کی بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

فوٹو : فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے جس کے بعد انکی بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اگست کے تیسرے ہفتے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس میں حسن علی کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ پی سی بی فٹنس ٹیسٹ لے کر سو فیصد فٹ کھلاڑی منتخب کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
Load Next Story