لاہور میں بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار 5 بچے بازیاب
پولیس نے خفیہ اطلاع پر اعظم گارڈن میں چھاپہ مار کر ملزمان عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
مصطفی ٹاون پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والا گروہ گرفتار کرکے ان کی حراست میں موجود 5 بچوں کو بازیاب کروالیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور اور شیخوپورہ میں پہلے ہی بچوں سے زیادتی کے مقدمات درج ہیں۔
ایس ایچ او مصطفی ٹاون عثمان یونس کا کہنا تھا کہ بچوں کے اغوا اور زیادتی کرنے والے گینگ کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق اے ایس پی سرکل خدیجہ عمر کی نگرانی میں ایس ایچ او مصطفی ٹاون عثمان یونس نے خفیہ اطلاع پر اعظم گارڈن کے علاقے میں چھاپہ مار کر دو ملزمان عمر رضوان اور محمد نوید کو گرفتار کیا۔
اس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ مریدکے، داتا دربار اور مصطفیٰ ٹاون میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کی نشان دہی پر پولیس نے ایک کوارٹر سے 5 بچوں کو بازیاب کرایا جہاں بچوں کو بدفعلی کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔
ایس پی صدر ڈویژن ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے ملزمان کی گرفتاری پر اے ایس پی سرکل خدیجہ عمر اور ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاون عثمان یونس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین سے بدسلوکی اور ہراساں کرنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایسے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔