وزیراعظم کا رواں ہفتے قومی سلامتی اجلاس بلانے کا فیصلہ
وزیراعظم جلد ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے اور کراچی آپریشن کے سخت ترین مرحلے کی منظوری دیں گے،ذرائع
تحفظ پاکستان بل 2014ء کی سینیٹ سے منظوری کے بعد آج قومی اسمبلی سے بھی منظوری لے لی جائے گی۔ جبکہ ملک کو امن عامہ کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون شکنی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حتمی فیصلہ کرنے کیلیے وزیراعظم نوازشریف نے رواں ہفتے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے.
اہم اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں اورصوبائی حکومتوں کے سربراہان کو باور کرائیں گے کہ سینیٹ میں حکومت کی عددی اکثریت نہ ہونے کے باوجود تحفظ پاکستان بل کی منظوری بڑی کامیابی ہے۔ اب حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ کراچی میں امن عامہ کے دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن سمیت ملک بھر سے قانون شکن عناصر کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے دورہ لندن کے دوران نجی معالج سے عارضہ قلب کے حوالے سے تفصیلی چیک اپ بھی کرائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے انتہائی قریبی معتمد ین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ذریعے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے سامنے یہ تجویز بھی رکھیں گے کہ چونکہ آپ کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے وقتی ضرورت کے تحت وزارت داخلہ کا قلمدان یا اضافی ذمہ داریاں عبدالقادر بلوچ کو سونپ دی جائیں۔ تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم رواں ہفتے کے اختتام یا آئندہ ہفتے کے آغاز پر ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے اورکراچی آپریشن کے سخت ترین مرحلے کی منظوری دیں گے۔