شہری نے امیر جماعت اسلامی کی نظر کا چشمہ ایک کروڑ دس لاکھ میں خرید لیا
جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی نظر کا چشمہ دھرنے میں شریک ایک شخص نے ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔
مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی۔
فنڈز کی اپیل کے علاوہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے شہری نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن سے ان کی عینک ایک کروڑ اور دس لاکھ میں خرید لی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی نزدیک کی نظر کمزور ہے، اور وہ پڑھنے کے لیے نزدیک کا چشمہ استعمال کرتے ہیں۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آج حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور ہو سکتا ہے کہ وہ دھرنے کو مارچ میں تبدیل کر دیں گے۔