برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا دورہ پاکستان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

بحری کنٹرول میں برازیلین نیوی پاکستان کی مہارت میں بہت دلچسپی رکھتی ہے، برازیلین نیول چیف آف اسٹاف


ویب ڈیسک July 28, 2024
فائل فوٹو

سربراہ پاک بحریہ سے برازیلین نیوی کے سربراہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برازیلین نیول چیف آف اسٹاف نے دونوں ممالک میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کو ختم کرنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ''ہم بحری افسران کے باہمی تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک میں بہتری لا سکتے ہیں جبکہ دو طرفہ کمیونیکیشن کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری صنعت کے دفاع کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے، بحری کنٹرول میں برازیلین نیوی پاکستان کی مہارت میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔

برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ''برازیل کو بحری سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہوگا، مضبوط بحری تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سفارتی سطح پر اس قسم کے اقدامات پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں