10 لاکھ چھوٹے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر 75 فیصد اضافی ٹیکس عائد

فنانس ایکٹ کے ذریعے نافذ ہونے والے ٹیکس پر آئندہ آنیوالے بلوں کیساتھ وصولی شروع کردی جائیگی

فنانس ایکٹ کے ذریعے نافذ ہونے والے ٹیکس پر آئندہ آنیوالے بلوں کیساتھ وصولی شروع کردی جائیگی۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے ملک بھرکے دس لاکھ کے لگ بھگ چھوٹے تاجروں پربجلی پر سترہ فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ بجلی کے بلوں کیساتھ مزید ساڑھے سات فیصدٹیکس عائد کردیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیکس کا اطلاق گذشتہ روزسے کردیاگیا ہے اورآئندہ آنیوالے بلوں کیساتھ اس ٹیکس کی وصولی شروع کردی جائیگی۔تاجروں پر یہ ٹیکس فنانس ایکٹ کے ذریعے نافذکیا گیا ہے جسکے مطابق بیس ہزارماہانہ تک بجلی کا بل رکھنے والے تاجروں پرسترہ فیصدسیلزٹیکس کے علاوہ پانچ فیصدمزیدٹیکس عائدکیاگیا ہے جبکہ بیس ہزارماہانہ سے زائدبجلی کا بل رکھنے والے تاجروں پر17فیصدسیلزٹیکس کے علاوہ 7.5 فیصد مزید ٹیکس عائدکیاگیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ ان ڈائریکٹ ٹیکس کی وجہ سے مہنگائی میںمزیداضافے کاخطرہ ہے۔
Load Next Story