افتتاحی تقریب ہر لڑکی کو ساڑھی پہننا نہیں آتی بھارتی اتھلیٹ ناراض

پیرس اولمپکس کیلئے تیار کردہ ملبوسات پر ڈیزائنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا


ویب ڈیسک July 28, 2024
پیرس اولمپکس کیلئے تیار کردہ ملبوسات پر ڈیزائنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں شریک 117 رکنی بھارتی اسکواڈ میں شامل خاتون بیڈمنٹن اتھلیٹ جوالا گٹا نے افتتاحی تقریب کیلئے بنائے گئے ملبوسات کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

اولمپکس گیمز جہاں کھلاڑی اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں وہیں اپنی ثقافت سے شائقین کو متوجہ کرتے ہیں تاہم بھارتی بیڈمنٹن پلئیر جوالا گٹا پیرس اولمپکس کیلئے تیار کردہ ملبوسات پر تنقید کے نشتر چلائے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "زیادہ سوچنے کے بعد! اب لکھنے پر مجبور ہوں، پیرس گیمز میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے کیلئے ڈیزائنر نے ملبوسات بنائے وہ توقعات کے بلکل برعکس تھے، جس سے مایوسی ہوئی"۔

مزید پڑھیں: 'دی لاسٹ سپر' کیا اولمپک تقریب میں حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کی توہین ہوئی؟

انہوں نے لکھا کہ " ڈیزائنر نے عقل کا استعمال کیوں نہیں کیا کہ آج کل پری ڈریپڈ ساڑھیاں پہننی جاتی ہیں، تمام لڑکیاں نہیں جانتی کہ ساڑھی کیسے پہننی ہے۔ اسی طرح ساڑھی کے بلاؤز فٹ نہیں تھے جبکہ دوسرا رنگ اور پرنٹ ہندوستانی نمائندگی کے بلکل برعکس تھا۔ ڈیزائنر کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ کڑھائی یا ہینڈ پینٹ کے ذریعے ہماری ثقافت کو اجاگر کرتا"۔

بھارتی ٹیم کا یونیفارم کس نے ڈیزائن کیا؟

معروف بھارتی ڈیزائنر ترون تہلیانی نے ٹیم انڈیا کیلئے یونیفارم بنائے، جس کیلئے مہنگی کاٹن کھاڈی کا استعمال کیا گیا۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں