جو میں موجود فائبر کی قسم وزن گھٹانے میں سب سے زیادہ موثر

فائبر سے بھرپور غذا خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہے


ویب ڈیسک July 28, 2024
[فائل-فوٹو]

موٹاپے سے متعلق ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیٹا گلوکن نامی فائبر، فائبر کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

مصنفین تجویز کرتے ہیں کہ بیٹا گلوکن ہاضمے کی بیماری کے علاج کے لیے امید افزا غذائی حکمت عملی ہوسکتی ہے۔

جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئی تحقیق کے مطابق ایک اعلی فائبر غذا کے بہت سے فوائد ہیں جیسے کم کولیسٹرول اور خون میں صحت مند گلوکوز کی سطح اورآنتوں کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنا۔

محققین نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ خوراک میں فائبر بڑھا کر ہم انسان میں موجود صحت مند مائکرو بایوم کو برقرار رکھ سکتے ہیں ، تسکین حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جس سے زیادہ کھانے میں مدد اور وزن میں کمی آتی ہے اور ہاضمے کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذا خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کر سکتی ہے اور اس طرح انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں