بگٹی قبائل میں تصادم تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ عبد الرحیم شیرازی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے


ویب ڈیسک July 28, 2024
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ عبد الرحیم شیرازی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے (فوٹو: فائل)

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط بگٹی خاندان کے 2 گروپوں میں خوفناک خونی مسلح تصادم کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب درخشان تھانے کےعلاقے ڈیفنس فیز6 خیابان نشاط بگٹی خاندان کے 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے واقعہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے ہمراہ 7 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ عبد الرحیم شیرازی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، کمیٹی کے ارکان میں ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی، ایس پی کلفٹن عزیر احمد، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایچ او، ایس آئی او اور تفتیشی افسر بھی شامل ہیں۔

25 جولائی کی شب ہونے والے تصادم میں بگٹی قبیلے کے ایک سردار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد سردار علی حیدر بگٹی اور اس کے ملازم قائم علی کو پولیس نے اسپتال سے گرفتار کرلیا تھا۔

مسلح تصادم میں ملوث 8 سے 9 ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے، کمیٹی روانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے حکام کو آگاہ کرے گی۔
تحقیقات کے دوران کمیٹی کو کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔