کھانا وقت پر نہ دینے پر کم سن ملازمہ پر تشدد کرنے والے مالکان گرفتار

مالک نوید بابر نے بیٹے کے ساتھ مل کر تشدد کیا


ویب ڈیسک July 28, 2024
مالک نوید بابر نے بیٹے کے ساتھ مل کر تشدد کیا

سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مالک نوید بابر نے بیٹے کے ساتھ مل کر کھانا ٹائم پر نہ دینے پر تشدد کیا۔ 12 سالہ ملازمہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور سندر کے علاقے میں واقع گھر میں 3 سال سے کام کرتی تھی۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے بتایا کہ 12 سالہ فاخرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کر دیا گیا، بچوں اور خواتین کا استحصال کرنےوالے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں