درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی نجومی نے نئے امریکی صدر کا نام بتا دیا

40 سالہ نجومی کی جوبائیڈن کے دستبردار اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے آنے کی پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوچکی ہے


ویب ڈیسک July 28, 2024
40 سالہ نجومی کی جوبائیڈن کے دستبردار اور ان کی جگہ کملا ہیرس کے آنے کی پیشن گوئی بھی درست ثابت ہوچکی ہے

جوبائیڈن کے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کی درست پیشن گوئی کرنے والی 40 سالہ نجومی ایمی ٹرپ نے صدارتی انتخاب میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں سے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نام بھی بتادیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایمی ٹرپ ہی تھیں جنھوں نے پیشن گوئی تھی کہ 2024 میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ جوبائیڈن سے نہیں بلکہ کملا ہیرس سے ہوگا۔

نجومی ایمی ٹرپ نے جب یہ پیشن گوئی کی تھی تو کسی کو یقین نہیں آیا تھا کیوں کہ جوبائیڈن اپنی مہم خوب زور و شور سے چلا رہے تھے اور ڈیموکریٹس بھی جوبائیڈن کو امیدوار دیکھنا چاہتے تھے۔

اس پیشن گوئی پر ایمی ٹرپ کا بہت مذاق اُڑایا گیا تھا لیکن ناقدین اُس وقت انگشت بدنداں رہ گئے جب اچانک جوبائیڈن میں بھولنے کے اثرات سامنے آنے لگے اور وہ ٹرمپ سے دوبدو مباحثہ بھی ہار گئے۔

جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ڈیموکریٹس رہنماؤں اور ووٹرز کی رائے تبدیل ہوئی۔ دباؤ بڑھا اور جوبائیڈن کو صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونا پڑا۔ ان کی جگہ کملا ہیرس امیدوار کے طور پر سامنے آئیں۔

کملا ہیرس امیدوار بنیں تو سب کو ادراک ہوا کہ نجومی ایمی ٹرپ درست تھیں۔

اس درست ترین ہیشن گوئی کے بعد اب ایمی ٹرپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ستاروں کی ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں ہیں اور آئندہ صدر وہی ہوں گے۔

نجومی ایمی ٹرپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں اگست کا مہینہ سیاسی بے امنی کا شکار مہینہ ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں