کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
کراچی میں بارش کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
خلیج بنگال پربننے والے ہوا کے کم دباؤ کے سبب پیرکو شہر میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی،تیز،چند مقامات پرموسلادھار بارشوں کا امکان ہے،بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں/ آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا، اس سسٹم کے زیراثر محکمہ موسمیات کراچی نے پیر کو شہر میں گرج چمک،آندھی کے ساتھ درمیانی سے تیز شدت جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہورہا ہے،جس کے نتیجے میں پیراور منگل کو بارشیں ہونے کی توقع ہے،سسٹم کے زیراثر 30جولائی تک وقفے وقفے سے دیہی سندھ کےتھرپارکر، عمرکوٹ،بدین، سانگھڑ،میرپورخاص، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار،مٹیاری، ٹھٹھہ، جامشورو،دادو،قمبرشہدادکوٹ،لاڑکانہ، کشمور،شکارپور، جیکب آباد،گھوٹکی،سکھر،خیرپور،نوشہروفیروزاوربے نظیرآباد میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اتوار کو صبح کے وقت شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہا،تاہم بعدازاں مطلع صاف اور تیز دھوپ نکلی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 0.9 ڈگری اضافے سے 35.5 ڈگری رہا جبکہ نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔