ایف آئی اے کی کارروائیاں جعلی ویزوں کے حامل 4 مسافر گرفتار

گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے


Staff Reporter July 28, 2024
گرفتار ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پرکارروائیوں کے دوران جعلی ویزوں کے حامل 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات امیگریشن عملے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں کو گرفتارکیا، جبکہ بیرون ملک سے آنے والےایک مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کی شناخت محمد جاوید، عبدالجبار، محمد اصغر اور دانیال احمد کے نام سے ہوئی، ملزم محمد جاوید، عبدالجبار اور محمد اصغر وزٹ ویزے پر گنی جا رہے تھے، ملزمان کے پاسپورٹ پر گنی (Guniea) کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے جبکہ ملزمان کا تعلق جھنگ اور لیہ سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم دانیال احمد کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا، ملزم کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹ سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض مذکورہ ویزا حاصل کیا۔

گرفتار ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اوراس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں