’آئرن مین‘ نئے کردار کے ساتھ ہالی وڈ کی نئی ’اوینجرز‘ فلموں میں نظر آئیں گے

59 سالہ اداکار اوینجرز فلموں : اوینجرز: ڈومس ڈے اور اوینجرز: سیکرٹ وارز میں ولن وکٹر وان ڈوم کا کردار کریں گے


ویب ڈیسک July 28, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

'آئرن مین' کے نام سے مشہور ہالی وڈ سپر اسٹار رابرٹ ڈاونی جونیئر کی مارول سینیمیٹک یونیورس میں ڈرامائی واپسی ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے سان ڈیاگو کامک کون میں ایک حیرت انگیز اعلان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ 59 سالہ اداکار آنے والی اوینجرز فلموں : اوینجرز: ڈومس ڈے اور اوینجرز: سیکرٹ وارز میں مشہور ولن وکٹر وان ڈوم کا کردار ادا کریں گے۔

51 سالہ فیج نے تصدیق کی کہ معروف ہدایت کار انتھونی اور جو روسو اوینجرز: ڈومس ڈے کی ہدایت کاری کریں گے۔ روسو برادران پچھلی اوینجرز فلموں میں اپنے کام کے لئے جانے جاتے ہیں۔

شائقین مارول فلموں کے اگلے مرحلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ، کیپٹن امریکہ: بریو نیو ورلڈ 14 فروری ، 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں