جنید خان کے کامیاب بالی وڈ ڈیبیو پروالد عامر خان پارٹی دیں گے

اداکار اپنی نئی رومینٹک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور اور پریتم پیارے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک July 28, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

اداکار جنید خان کے کامیاب بالی وڈ ڈیبیو پر ان کے والد عامر خان ایک پارٹی دیں گے۔


بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عامر خان اور رینا دتہ مل کر اپنے بیٹے کی بالی وڈ فلم 'مہاراج' کی کامیابی پر پارٹی دیں گے۔


اداکار کے قریبی ذرائع کے مطانق جنید خان کیلئے پارٹی 30 جولائی کو عامر خان پروڈکشن آفس باندرا میں منعقد ہوگی۔


ذرائع کے مطابق پارٹی میں جنید خان کے قریبی دوست اور 'مہاراج' فلم کی کاسٹ بھی شریک ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں : جنید خان فلم اسٹوڈیو میں شوٹنگ کیلئے رکشے میں آتے تھے، ڈائریکٹر کا انکشاف


عامر خان اور رینا دتہ اپنے بیٹے کی کامیابی سے بہت خوش ہیں کہ اس نے اپنے بل بوتے پر کیریئر بنانے کی کوشش کی ہے۔


یاد رہے کہ جنید خان اپنی نئی رومینٹک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ خوشی کپور اور پریتم پیارے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں