رنبیر کپور نے متنازع فلم ’انیمل‘ کا انتخاب کیوں کیا تھا اداکار نے بتادیا

فلمیں اخلاقیات کا درس دینے کیلئے نہیں ہوتی ہیں ان کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے، اداکار

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے متنازع بلاک بسٹر فلم 'انیمل' کا انتخاب کیوں کیا تھا۔

ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں اداکار نے بتایا کہ انہوں نے سندیپ ریڈی وانگا کی فلم کرنے کا فیصلہ 'اچھے لڑکے' کے امیج سے باہر نکلنے کیلئے کیا تھا۔

اس موقع پر فلم پر ہوئی تنقید پر گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ فلمیں اخلاقیات کا درس دینے کیلئے نہیں ہوتی ہیں ان کا مقصد صرف تفریح ہوتا ہے۔


اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے ماحول کو تبدیل کردیا اور لوگوں کو بات کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی موضوع چاہئے اسی لئے فلم کو خواتین مخالف مشہور کیا گیا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا وہ اپنی فلموں پر لوگوں سے بحث نہیں کرتے، اگر کسی کو ان کا کام پسند نہ آئے تو وہ اس سے معذرت کرلیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہزار کروڑ بزنس، رنبیر کپورکی 'انیمل' نئے سنگ میل کیلئے تیار

یاد رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں راشمیکا مندانا، بوبی دیول، انیل کپور اور ترپتی ڈمری بھی شامل تھیں۔
Load Next Story