بھارتی اداکارہ کا دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف

تلوتما شومے نیٹ فلکس سیریز ’تریبھون مشرا: سی اے ٹوپر‘ میں مانو کوول کے ساتھ مرکزی کردار کررہی ہیں


ویب ڈیسک July 28, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی اداکارہ تلوتما شومے نے دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف کیا ہے۔


ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سردیوں کی شام میں بس کا انتظار کررہی تھیں جب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا تھا۔


اداکارہ نے بتایا کہ اسٹیشن پر چند بدمعاش لڑکوں نے ان کو تنگ کیا جس پر انہوں نے ایک کار والے سے لفٹ لی تاکہ وہ بچ کر نکل سکیں۔


تلوتما شومے کے مطابق کار والے نے تھوڑی دور جانے کے بعد اپنی پینٹ کی زپ کھول لی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی۔


اداکارہ نے کہا کہ وہ بہت ڈر گئی تھیں انہوں نے کار والے پر حملہ کیا جس سے کار کا توازن بھی بگڑ گیا اور پھر کار والے نے غصے سے انہیں سڑک پر اتار دیا۔


یاد رہے کہ تلوتما شومے نیٹ فلکس سیریز 'تریبھون مشرا: سی اے ٹوپر' میں مانو کوول کے ساتھ مرکزی کردار کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں