اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الاؤنس میں 1250 روپے یومیہ اضافہ

حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو چپکے سے نوازنے کیلیے اسے فنانس بل میں شامل کیا تاکہ بجٹ کیساتھ ہی اسے منظور کروالیا جائے


Irshad Ansari July 02, 2014
فنانس ایکٹ 2014 کی منظوری کے دوران 1974 کے ایکٹ میں ترمیم منظورکروالی گئی۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں175فیصد(1250روپے یومیہ) اضافہ کر دیا ہے جبکہ بجٹ میںچھوٹے ملازمین کے کنویننس الائونس میں محض پانچ فیصد اور تنخواہوں وپنشن میں دس فیصداضافہ کیا گیا ہے اور اسکا بھی تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس کودستیاب فنانس ایکٹ2014کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کے کنوینس الائونس میں اضافہ کیلیے فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ سے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الائونسز کے ایکٹ 1974 کے سیکشن چارکی ذیلی شق ایک میں ترمیم منظورکروالی اوراب نافذ العمل فنانس ایکٹ2014میں یہ ترمیم شامل ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو چپکے سے نوازنے کیلیے اسے فنانس بل میں شامل کیا تھا تاکہ بجٹ کیساتھ ہی اسے منظور کروالیا جائے۔ فنانس ایکٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ترمیم کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ملنے والاکنوینس الائونس ساڑھے سات سوروپے یومیہ سے بڑھاکردوہزار روپے یومیہ کردیاگیاہے۔اسکے علاوہ اراکین پارلیمنٹ کوسیشن کے دوران ایک ہزارروپے یومیہ کے حساب سے ڈیلی الائونس بھی ملتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں