روحانی دوست

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
29جولائی تا4اگست 2024
پیر29 جولائی 2024
آج کا حاکم عدد1 ہے۔ نئی تحریک یا کوئی نیا کام کرنے کو بظاہر حالات سازگار ہوں تب بھی گریز کیجیے۔ 1 چار بار 2کے گرداب میں ہے۔ اناپرستی سے گریز ہی بہتر حل ہے، ورنہ جذبات میں نقصان کا اندیشہ ہے۔ ذہنی طور پر الجھاؤ ہوسکتا ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،2،4،5،6 اور9خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ وردِ خاص '' یارحیم، یارحمٰن، یااللہ'' 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 30جولائی 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ بڑے پیمانے پر نہیں البتہ چھوٹے امور میں تبدیلی اور بہتری کی امید ہے۔ ترقی اور بگڑے ہوئے امور کو بہتر کرنے کے راستے اور مشورے دونوں مل سکتے ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھانا آپ کا کام ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7خصوصاً 6 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ وردِخاص ''یاغفار، یاستار، استغفراللہ العظیم'' 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ31 جولائی 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے لیکن اندیشہ ہے کہ مکمل خوشی نہ ہو یا خبر مکمل سچ نہ ہو۔ افواہوں کی لہر دوڑ سکتی ہے۔ ایسا انفرادی اور اجتماعی طور ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا متاثر ہوسکتا ہے یا اسکینڈلز نمایاں ہوسکتے ہیں۔ 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3 اور7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے۔ تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ وردِخاص ''یاخبیرُ، یاوکیلُ، یااللہ'' 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات یکم اگست 2024
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ مذہبی حوالے سے کوئی جنونیت اندر سے یا باہر سے فساد پرپا کرنے کی کوشش کرسکتی ہے۔ اندر سے مراد انسانی نفس اور باہر سے مراد کوئی خبر یا کسی کا رویہ، ملکی حوالہ اندر اور غیرملکی سے کا مطلب باہر ہے! اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ت یا د ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں2،6 اور7 خصوصاً 6کا عدد یا پیدائش کا دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و، س یا خ ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ وردِخاص ''سورۂ فاتحہ 7 بار یا یاقدوس، یاوھابُ، یااللہ'' 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 2اگست 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ دھند سے چراغ نمودار ہوسکتا ہے۔ شب کے اندھیرے کو روشنی میں بدلنے کے لیے سورج بیدار ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کی اس بھرمار میں سے سچ کو تلاش کرنا آسان نہیں ہوگا، لیکن ذرا سی کوشش کام یاب کرسکتی ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،4،5،6،8 اور9 خصوصاً 9 کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 2،3 اور7 کا عدد خصوصا 2 یا پیدائشی دن پیر یا جن کے نام کا پہلا حرف ب، ک یا ر ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا 6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ وردِخاص ''سورۂ کہف یا یاودود، یامعید، یااللہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ3اگست 2024
آج کا حاکم عدد 9 ہے۔ تسلسل سے جمودی کیفیت اور حالات میں تذبذب اور کاموں کا رکا ہوا ہونا ممکن ہے کہ آپ کے اعصاب کو تحریک دے اور آپ کوئی جارحانہ قدم اٹھالیں اور صبر کا دامن چھوڑ دیں، ایسا کرنا دانش مندی نہیں ہوسکتی۔

اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،3،5،6 اور7 خصوصاً 6 کا عدد یا پیدائشی دن جمعہ یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 4،8 اور9 خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائشی دن ہفتہ یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

صدقہ: 80 یا 800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے، سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ وردِخاص ''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللہ'' 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار 4اگست 2024
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔ تخت کے پائے لرز سکتے ہیں، کسی وزیر یا حکومتی عہدے پر براجمان شخصیت کے سر کا تاج تیز ہوا میں سر سے گرسکتا ہے۔ الزامات کے پتھر جسم کے ساتھ روح کو زخمی کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،7،8 اور9 خصوصاً 3 کا عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعرات ہے یا نام کا پہلا ج،ل یا ش ہے تو آپ کے لئے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور6 خصوصاً 5 عدد یا جن کا پیدائشی دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ، ن یا ث ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ وظیفہء خاص ''یاحی یاقیوم یا اللہ'' 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں