افغانستان میں خودکش حملے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 8 افسران ہلاک

خودکش حملہ آور نے فضائیہ افسران کی بس کے قریب خود کودھماکے سے اڑایا جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،وزارت داخلہ


ویب ڈیسک July 02, 2014
ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا، ترجمان وزارت داخلہ فوٹو؛فائل

افغان دارالحکومت کابل میں فضائیہ عملے کی بس کے قریب خود کش حملے کے نتیجے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 8 افسران ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں جنرل ظاہر اعظمی سمیت فضائیہ کے 8 افسران ہلاک اور13 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔


واضح رہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے کو 7 جون کو خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فضائیہ افسران پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں