مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والا اتائی دو بچوں کا بھی قاتل نکلا

سفاک ملزم بچوں کے باپ کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا


ویب ڈیسک July 29, 2024
مقتول کمسن بھائی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عبد الکریم کی فائل فوٹو

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں ایک اتائی کلینک سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کے قتل میں ملوث سفاک عطائی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں بچوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، بچوں کی شناخت 8 سالہ احمد اور 10 سالہ حسن کے ناموں سے کی گئیں، دونوں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق سفاک ملزم کی شناخت عبد الکریم ولد عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کورنگی کا رہائشی اور ماڑی پور، مچھر کالونی جعفر گلی میں اتائی کلینک چلاتا ہے، جبکہ ملزم ڈاکٹر نہیں اتائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسیحائی کے نام پر موت بانٹنے والے نے دو چھوٹے بچوں کو اغوا کیا اور بے ہوشی کی دوا دی، نائیلون کی رسی سے ہاتھ پیر باندھ کر اپنے اتائی کلینک کی الماری میں چھپا دیا۔

سفاک ملزم بچوں کے باپ کے ساتھ بچوں کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا، پولیس کو شبہ ہوا اور تفتیش کے دوران ملزم نے سچ اُگل دیا، ملزم کی نشاندہی پر اتائی کلینک کی الماری سے دونوں بچوں کی لاشوں کو برآمد کیا گیا۔

ابھی تک قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی، پولیس موقعہ سے شواہد اکھٹے کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں