بزرگ والدین پر تشدد کے الزام میں 4 بیٹے گرفتار
سول لائنز پولیس نے بزرگ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا
تھانہ سول لائنز کے علاقے میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ناخلف بیٹوں و بہو نے بیمار ضعیف والدین پر تشدد کرکے انہیں اپنے ہی گھر سے نکال دیا۔
والدین بیٹی کےگھر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لے کر مقدمہ درج کروا کر چاروں بیٹوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔ بزرگ والدہ کی بیمار خاوند کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد کی رہائشی 66 سالہ شہناز بیگم اور 76 سالہ بیمار خاوند کو اپیل کرتے سنا جاسکتا ہے کہ بیٹے ان پر تشدد کرتے ہیں اور گھر سے نکال دیا ہے۔
بہو بھی دھمکیاں رہتی ہے کہ کپڑے پھاڑ کر آپ پر الزام لگا دوں گی ۔ فون پر بھی گھر سے نکل جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں جسکےبعد بیٹی کے گھر رہنے پر مجبور ہیں۔
ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت نوٹس لیا اور سول لائن پولیس کو خاتون کے چاروں بیٹوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے ۔ پولیس نے والدہ شہناز بیگم کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
مدعیہ کا کہنا تھاکہ ایک کمرے کے مکان میں بیمار خاوند کے ساتھ رہتی ہوں چار بیٹے بھی وہیں رہتے ہیں خیال نہیں رکھتے مارتے پیٹتے ہیں۔
محمد علی ،کاشف اور ثمرین ثاقب نے زبردستی گھر سے نکال دیا جس پر بیمار خاوند کو لیکر بیٹی کے گھر آگئی۔ بیٹا فون پر بھی دھمکیاں دیتا ہے۔
پولیس نے چاروں بیٹوں کاشف، ثاقب، عاطف ، علی اور بہو ثمرین کے خلاف والدین تحفظ ایکٹ ،دھمکیاں دینے اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے چاروں بیٹوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔