کینیا میں کارگو طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ 4 افراد ہلاک

جومو کینیاٹا ایئرپورٹ سے طیارے نے پرواز بھری ہی تھی کہ قریبی عمارت سے ٹکرا گیا، سوی ایوی ایشن حکام


ویب ڈیسک July 02, 2014
فوکر طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے قبل بجلی کے تاروں سے ٹکرایا تاہم عمارت خالی ہونے کے باعث ہلاکتیں کم ہوئیں،پولیس فوٹو؛رائٹرز

کینیا میں دوران پرواز کار گو جہاز عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جومو کینیاٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والا کارگو طیارہ فضاؤں میں بلند ہی ہوا تھا کہ قریبی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس میں سوار عملے کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف رہائشی اور کمرشل علاقہ ہے اور فوکر 50 کارگو طیارہ 3 کلو میٹر دوری پر ہی بلڈنگ سے ٹکرا گیا۔


دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق کارگو فوکر طیارہ عمارت سے ٹکرانے سے قبل بجلی کی تاروں سے ٹکرایا تاہم عمارت خالی ہونے کے باعث ہلاکتیں کم ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں