اگلے 3 روز میں ملک کے مختلف شہروں میں 200 ملی میٹربارش کا امکان
کراچی، حیدرآباد، عمرکوٹ سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات
اگلے 3 روز میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اگلے 3 روز میں شدید بارشیں متوقع ہیں اور 200 ملی میٹرتک بارش ہو سکتی ہے۔ پوٹھوہار ، مردان اور لاہورڈویژن میں بھی موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔
فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور، میر پور خاص، سکھر، کراچی، حیدرآباد، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر، ڈیرہ اسماعیل خان،کوہ سلیمان رینج بشمول زوب، زیارت، قلات اور سبی ڈویژن کے متعدد علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔ متعلقہ اداروں کو خطرے سے دوچار علاقوں میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بر وقت ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ خطرے سے دوچار رہائشی سیلابی پانی کو پار کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کرلیں۔