لاہور پولیس نے جماعت اسلامی کی خواتین کو پنڈی جانے سے روک دیا

پنجاب پولیس نے خواتین کو بسوں سے زبردستی اتار کر بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں

پنجاب پولیس نے خواتین کو بسوں سے زبردستی اتار کر بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں

لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کے باہر پولیس نے خواتین کے قافلے کو گھیر لیا جس پر خواتین نے ملتان روڈ پر دھرنا دے دیا۔

جماعت اسلامی کی خواتین کو پولیس نے راولپنڈی جانے سے روک دیا۔ پولیس نے خواتین کو بسوں سے زبردستی اتار کر بسیں تھانہ چوہنگ لے جا کر بند کر دیں۔


خواتین کے قافلے کو پولیس کی طرف سے روکے جانے پر ملتان روڈ لاہور پر دھرنا دے دیا گیا جو کچھ دیر بعد ختم کردیا گیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔

امیر جماعت اسلامی حلقہ غربی لاہور عبد العزیز عابد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی، پنجاب حکومت پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے۔

لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین سے بدسلوکی کی مذمّت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ہوش کے ناخن لے۔
Load Next Story