الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد میں صرف ایک ہی ٹریبیونل ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک July 29, 2024
اسلام آباد میں صرف ایک ہی ٹریبیونل ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبیونل تبدیلی کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے کہ اسلام آباد میں صرف ایک ہی ٹریبیونل ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا، الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو ٹریبیونل کو ختم کرنے کا اختیار نہیں تاہم تبدیل ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کوشش ہوگی ایک دو دن میں فیصلہ سنا دیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں جس پر ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبیونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روک رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں