شتروگھن نے ابھیشیک ایشوریا کی شادی کی مٹھائی واپس کیوں کی وجہ سامنے آگئی

بچن خاندان نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک July 29, 2024
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی شادی سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سامنے آئی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں، ایسے میں مداحوں نے اس جوڑی کی شادی سے لیکر اب تک کی تمام خبروں پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی دلچسپ کہانی منظرِ عام پر آئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ جوڑی سال 2007 میں 20 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کے موقع پر امیتابھ بچن کی والدہ تیجی بچن شدید بیمار تھیں جس کی وجہ سے بچن خاندان نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشوریا سے علیحدگی کی افواہیں، ابھیشیک نے طلاق پر مبنی پوسٹ لائک کردی

اس جوڑی کی شادی میں چند قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی شخصیات کو شادی کی دعوت نہیں دی گئی تھی لیکن شادی کے بعد بچن خاندان نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو نیک خواہشات کے کارڈز اور مٹھائیاں بھجوائی تھیں۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کی مٹھائی سینیئر اداکار شتروگھن سنہا کے علاوہ سب نے قبول کرلی تھی۔

اس حوالے سے شتروگہن سنہا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب شادی پر مدعو ہی نہیں کیا تو مٹھائی اور نیک خواہشات کا کارڈ کس بات کا؟

شتروگھن سنہا نے مزید کہا تھا کہ مجھے اُمید تھی کہ امیتابھ بچن مٹھائی بھجوانے سے پہلے مجھے فون کریں گے لیکن اداکار سمیت اُن کے خاندان کے کسی بھی فرد نے ایسا نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں