فیصل آباد میں حجام کی دکان میں ایئرکنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے زخمی ہوئے پانچ افراد میں سے چار افراد دم توڑ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چند روز قبل حجام کی دکان میں اے سی کا کمپریسر پھٹ گیا تھا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور پانچ افراد جھلس گئے تھے۔ چار افراد اسپتال میں زیر علاج تھے وہ چاروں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں اویس عبدالستار، شیخ رضا، محمد علی اور عثمان شامل ہیں۔
اے سی پھٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اے سی پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔