2 ماہ تک سبزیوں پر مشتمل غذا کم وزن میں معاون قرار
تحقیق 39 سال کی عمر کے جڑواں بچوں کے 21 جوڑوں کے مطالعے پر مبنی ہے
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صرف دو ماہ تک سبزیوں پر مشتملغذا کھانے سے انسان کی حیاتیاتی عمر کم ہوتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں شامل رضاکار جو صرف پودوں پر مبنی کھانوں تک محدود رہے، ان میں دل، ہارمون، جگر، اور سوزش اور میٹابولک نظام کی عمر میں کمی واقع ہوئی جبکہ وزن میں بھی کمی دیکھی گئی۔
تاہم اسٹینفورڈ یونیورسٹی، کیلیفورنیا کے محققین نے کہا کہ تاہم یہ تبدیلیاں ان شرکاء میں نہیں دیکھی گئیں جن کی خوراک میں گوشت، انڈے اور دودھ شامل تھے،
مطالعہ کے دوران جن لوگوں نے سبزی خور غذا کھائی ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں اوسطاً دو کلو زیادہ کم ہوا جنہوں نے ایسا نہیں کیا۔
بی ایم سی میڈیسن جریدے میں شائع ہونے والے نتائج 39 سال کی عمر کے جڑواں بچوں کے 21 جوڑوں کے مطالعے پر مبنی ہیں جن میں سے نصف نے سبزی خور غذا کھائی جب کہ دوسرے نصف نےدوسری قسم کی خوراک کا استعمال کیا۔