اسٹاک ایکسچینج میں تیزی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحالی کے بعد پھر گر گئی

کے ایس ای 100 انڈیکس 798 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 78827 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا


ویب ڈیسک July 29, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، اس دوران انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوئی تاہم مارکیٹ کے اختتام تک ایک بار پھر کم ہو گئی۔


کاروباری ہفتے کے پہلے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور گزشتہ ہفتے چھائے رہے شدید مندی کے بادل چھٹنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ۔ پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس میں 1019 پوائنٹس تک کی تیزی دیکھی گئی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر مندی؛ انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر بحال ہوکر 79048 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مجموعی طور پر 798 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس 78827 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ ہوا تھا جب 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا تھا


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں