جوڑوں کے درد میں کمی کیلئے بند گوبھی کے پتے موثر قرار
اوسٹیو ارتھرائٹس ، جوڑوں کی ایسی حالت ہے جس میں ہڈیوں میں وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی کمزوری آجاتی ہے
امریکا میں میں درد کے انتظام کے ماہر ڈاکٹر کنال سود نے جوڑوں کے درد کو کم کرنے کیلئے کے لیے ایک سستے اور غیر روایتی طریقے کی طرف نشاندہی کی ہے، متاثرہ جگہ پر گوبھی کے پتوں کو لپیٹ لینا۔
" ماہر ڈاکٹر کنال سود نے ٹک ٹاک پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ گوبھی کے پتوں کو کچھ ثقافتوں میں سوزش اور درد دونوں کو کم کرنے کے لیے ایک بنیادی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ پتوں میں ممکنہ انسداد سوزش کی خصوصیات کے ساتھ مختلف مرکبات ہوتے ہیں۔ پتے عام طور پر ٹھنڈا ہونے کے بعد متاثرہ جوڑوں پر لگائے جاتے ہیں۔
2022 میں شائع ہونے والی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بند گوبھی کے پتوں کا متاثرہ جگہ پر ایک گھنٹے تک کمپریس رکھنا گھٹنوں کے افعال کو بہتر بنانے اور اوسٹیو ارتھرائٹس کے مریضوں میں درد کو ک کرنے کیلئے 20 منٹ تک کولنگ جیل پیڈ رکھنے کے مترادف ہے۔
اوسٹیو ارتھرائٹس ، جوڑوں کی ایسی حالت ہے جس میں ہڈیوں میں وقت کے ساتھ ساتھ انتہائی کمزوری آجاتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں جوڑوں کے درد کی سب سے عام شکل ہے۔