2024

غیرملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا

مالی سال 2023-24 کے دوران 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع باہر منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک July 29, 2024
ڈالرز باہر منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی نرم کرنے سے منافع زیادہ منتقل ہوا، ماہرین (فوٹو: فائل)

پاکستان میں سرمایہ لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ منافع ملک سے باہر منتقل کردیا گیا۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نے سرمایہ کاری سے زیادہ منافع باہر منتقل کردیا ہے۔ اس حوالے سے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2023-24 کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 2 ارب 21 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا جب کہ اسی دورانیے میں غیرملکی کمپنیز نے پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔


مالی سال 2022-23 کے مقابلے میں غیر ملکی کمپنیوں نے کہیں زیادہ منافع پاکستان سے منتقل کیا۔ جون 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان سے 41 کروڑ ڈالر کا منافع باہر منتقل کیا۔ سب سے زیادہ منافع فائنانشل بزنس کی غیر ملکی کمپنیوں نے 64 کروڑ ڈالر باہر منتقل کیے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرز باہر منتقل کرنے کی حکومتی پالیسی نرم کرنے سے منافع زیادہ منتقل ہوا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی منافع کی منتقلی 6 سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں