اسلام آباد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر

عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 29, 2024
(فوٹو : فائل)

تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے اور احتجاج کی اجازت نہ دینے پر توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے توہینِ عدالت کی درخواستیں دائر کیں جس میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، استدعا ہے کہ فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کو مشاورت کا حکم دیا تھا جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے آج احتجاج کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |