جواں سال سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد انتقال کرگئے

عبداللہ بن خالد بن ترکی اقوام متحدہ، آسٹریا، سلواکیہ اور سلوینیا میں سعودی سفیر رہے


ویب ڈیسک July 29, 2024
عبداللہ بن خالد بن ترکی اقوام متحدہ، آسٹریا، سلواکیہ اور سلوینیا میں سعودی سفیر رہے

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کی نمازہ جنازہ گزشتہ شب نماز عشا میں ادا کردی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود گزشتہ روز رب کے حضور پیش ہوگئے۔

ان کی نماز جنازہ میں اعلیٰ سعودی حکام، شاہی خاندان اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی نے اقوام متحدہ میں سعودی سفیر کی حیثیت سے 4 سال خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں آسٹریا، سلواکیہ اور سلوینیا میں بھی سعودی سفیر رہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کے انتقال کو مملکت کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے تعزیت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میرا دل شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں