پاکستان کے لیے کھیلتا ہوں کپتانی کے لیے نہیں شاہین آفریدی

میرے لیے پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پھر ٹیم، اس کے بعد میں ہوں، فاسٹ بولر


ویب ڈیسک July 29, 2024
میرے لیے پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پھر ٹیم، اس کے بعد میں ہوں، فاسٹ بولر

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کپتانی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر شاہین خان آفریدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ اصل کرکٹ ہے، جس سے اسکلز میں بہتری آتی ہے، میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے، لوگوں کی باتوں پر غور نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ منفی سوچ کے لوگ آجاتے ہیں لیکن میں اپنی پرفارمنس پر فوکس رکھتا ہوں، اپنے ملک کے لیے فخر سے کھیلوں گا، منفی چیزوں کی طرف دیکھوں گا بھی نہیں۔

شاہین کا کہنا تھا کہ ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں اچھے دوست ہونے چاہئیں، ایک ہی ملک اور ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو متحد ہونا چاہیے، میری تربیت اچھی ہوئی ہے، ٹیم کے لیے فائٹ کرنا سکھایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف آرام نہیں کر رہا سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں، پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلتا ہوں، کپتانی کے لیے نہیں، میرے لیے پاکستان سب سے پہلے آتا ہے، پھر ٹیم، اس کے بعد میں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں