پشاور پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گاڑی سے اسلحہ اور بارود برآمد

گرفتار ملزمان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے اور یہ متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ، پولیس


ویب ڈیسک July 02, 2014
پشاور پولیس نے گاڑی سے 5 کلو بارودی مواد،2دستی بم، ایک کلاشنکوف اور 3 پستول برآمد کئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پولیس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے اور بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر 4 مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے کوہاٹ روڈ پر مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے 5 کلو بارود،2دستی بم،ایک کلاشنکوف اور 3 پستول برآمد ہوئے، پولیس نے گاڑی میں سوار چاروں افراد کو گرفتار کرکے انہیں نامعلوم پر منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام عنایت ، ساجد ، عثمان اور شاہ حسین ہیں اور ان کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، اس کے علاوہ حراست میں لئے گئے چاروں ملزمان اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں