اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر دوبارہ 280 روپے سے بڑھ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 85 پیسے کے بڑے اضافے سے 280 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti July 29, 2024
فوٹو: فائل

بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ، درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ اور غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع کی زرمبادلہ کی صورت میں اپنے ہیڈ کوارٹرز کو منتقل کیے جانے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

معیشت میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا، اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کے اضافے سے 278روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 85 پیسے کے بڑے اضافے سے 280 روپے 60 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسٹرنل اکاؤنٹ کے انفلوز میں بہتری اور عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی طویل المدت ریٹنگ ٹرپل سی مائنس سے ٹرپل سی پلس کیے جانے اور حکومت کی چین اور سعودی عرب سے 12ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول کرنے کی مثبت اطلاعات بھی مارکیٹ میں زیرگردش رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں