کانگو اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک
اسٹیڈیم میں گلوکار مائیک کالمبائی کو سننے کے لیے ان کے 30 ہزار سے زائد مداح موجود تھے
جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کے ایک اسٹیڈیم میں ملک کے معروف گلوکار کا کنسرٹ جاری تھا جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں ایک فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے اسٹیڈیم میں گلوکار مائیک کالمبائی کو سننے کے لیے ان کے 30 ہزار سے زائد مداح موجود تھے۔ داخلی اور خارجی دروازوں پر بھیڑ جمع تھی۔
اسی دوران دھکم پیل سے درجنوں مداح زمین پر گر گئے اور کچلے گئے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور معاملہ پولیس کے قابو سے باہر ہوگیا۔ درجنوں مداحوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ درجنوں زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کنسرٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسیقی کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جب کہ اسٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔