حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا
مذاکرات کمشنر آفس میں ہونے تھے اور کمشنر آفس کے ملازمین چھٹی کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے
حکومتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کی کمیٹی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنے و حکومت سے مذاکرات کے معاملے میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہ ہوسکا، کمشنر آفس کے ملازمین چھٹی کرکے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
جماعت اسلامی کے مطالبات پر کمشنر آفس راولپنڈی میں حکومتی ٹیکنکل کمیٹی کے اجلاس اور پھر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے بیٹھک کہ اطلاعات تھیں۔
اب کمشنر آفس راولپنڈی میں صرف معمول کا سیکیورٹی عملہ موجود ہے اور عملے کا کہنا ہےکہ ہمیں ابھی تک کسی اجلاس یا میٹنگ کہ اطلاع نہیں دی گئی۔