حکومت خیبر پختونخوا کا 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیلیے پشاور ہائیکورٹ کو مراسلہ
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کسی بھی جوڈیشل افسر کو کمیشن یا ٹربیونل کا چیئرمین نامزد کریں، مراسلہ
حکومت خیبر پختونخوا نے نو مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے پشاور ہائیکورٹ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا، اجلاس 27 جون کو منعقد ہوا تھا جس میں ایجنڈا نمبر دو پر اس معاملے کو رکھا گیا تھا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بحثیت پرنسپل لاء آفیسر صوبائی حکومت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کا ٹاسک دیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کسی بھی جوڈیشل افسر کو کمیشن یا ٹربیونل کا چیئرمین نامزد کریں اور ہائیکورٹ نامزد جوڈیشل افسران کے نام سے متعلق بھی آگاہ کریں تاکہ اس کو نوٹیفائی کیا جا سکے۔