کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

لیاقت آباد، سرجانی، گلشن معمار، کلفٹن، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار


ویب ڈیسک July 29, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے مختلف علاقوں گارڈن ایسٹ/ ویسٹ،نشتر روڈ، لسبیلہ،البیلاچوک، رام سوامی،شومارکیٹ میں ہلکی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا اور گلشن معمار سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن، ڈیفنس میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق بھارت کے شہر گجرات سے مون سون کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث آج پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں