وٹہ سٹہ شادی بیوی نے شوہر کو تشدد اور کرنٹ کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا

واقعے کے بعد موترہ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


Numainda Express July 29, 2024
فوٹو: فائل

پنجاب کے علاقے وہاڑی میں بیوی نے بھائیوں کے ساتھ مل کر شوہر کو تشدد کر کے قتل کردیا جبکہ مقتول کو بجلی کرنٹ کے جھٹکے بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ وہاڑی کا عمران شادی کی وٹہ سٹہ رسم کی بھینٹ چڑھ گیا جہاں بیوی نے بھائیوں سے مل کر خاوند کو تشدد اوربجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ وہاڑی کے عمران کی شادی گجر کلہ کے گلو بٹ کی ہمشیرہ نیلم سے ہوئی جبکہ اُس کی بہن کی شادی گلو بٹ سے ہوئی جو ناراض ہوکر میکے جا بیٹھی تھی۔

ناراض بہن کو منانے میں ناکامی پر بیوی اور سسرالیوں نے عمران کو تشدد اور کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد موترہ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں دو خواتین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں