طاہرہ آصف کے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی سازش نہ کی جائے الطاف حسین

3 برسوں میں ایم کیوایم کے 3 ارکان اسمبلی شہید کئے جاچکے ہیں جبکہ ان کے قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوئے، قائد ایم کیو ایم

طاہرہ آصف کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گر فتار کیا جائے، الطاف حسین فوٹو: ایم کیو ایم

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور اس کھلے قتل کی واردات کو کوئی اور رنگ دینے کی سازش نہ کی جائے۔


ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریڑیٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، محمد انور، طارق میر، محمد اشفاق ،عامر خان ،مصطفی عزیز آبادی ،واسع جلیل، قاسم علی رضا اور انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں گزشتہ 3 برسوں میں ایم کیوایم کے 3 اراکین اسمبلی کو سفاک دہشت گردوں نے شہید کیا، 18جون کو لاہور میں حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کو دن دیہاڑے گولیاں ماری گئیں لیکن نہ تو ہمارے دیگر ساتھیوں کے قاتل پکڑے گئے اور نہ ہی طاہرہ آصف کے قاتل آج تک گرفتار ہوئے ہیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ طاہرہ آصف شہید صرف ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی ہی نہیں تھیں بلکہ ہم سب کی پیاری بہن بھی تھیں۔ آج بھی ان کی محبتیں اور خلوص ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور انشاء اللہ ان کا خون اور قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے بھی دعا کرائی اور آپریشن میں مصروف فوج کے افسران اور جوانوں کو ان کی کاوشوں اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Load Next Story